ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی میں انٹرکالجیٹ تیراکی مقابلہ: بھٹکل انجمن کالج اور ہبلی کاڈسندھیشور کالج کو ملی جیت

ہبلی میں انٹرکالجیٹ تیراکی مقابلہ: بھٹکل انجمن کالج اور ہبلی کاڈسندھیشور کالج کو ملی جیت

Wed, 25 Sep 2019 12:46:13    S.O. News Service

ہبلی 25/ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑسے منسلک کالجوں کے مابین تیراکی کا مقابلہ ہبلی کے راج نگرمیں واقع گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کی جانب سے منعقدہ کیا گیا جس میں بھٹکل کی انجمن آرٹس، کامرس اینڈ سائنس کالج کی ٹیم فاتح رہی جبکہ خواتین کے زمرے میں ہبلی کے کے ایل ای ادارے کے تحت چلنے والے کاڈسندھیشور کالج کی ٹیم کامیاب رہی۔

    انفرادی چیمپئن شپ کے لئے مردوں کے زمرے میں آکسفورڈ کالج کے بسون گوڈراور خواتین کے زمرے میں کاڈسندھیشور کالج کی روتیکا ہولور نے جیت حاصل کی۔ تیراکی کے اس مقابلے میں 14کالجوں کے 52طالب علم اور 5کالجوں کی 6طالبات نے حصہ لیا۔ میزبان کالج کی پرنسپال پی بی کلیانی شیٹی اور فلیاش سوئمنگ پول کے مالک گوپال دیوٹے کے ہاتھوں سے جیتنے والے طلبہ کو انعامات تقسیم کیے گئے۔


Share: